LIVE

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز کرگئی

ویب ڈیسک
March 14, 2021
 

فائل:فوٹو

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 12کروڑ سے تجاوز کر گئی اور  اموات 26 لاکھ سے زائد ہوگئی ہیں۔

ورلڈ میٹر کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 9 کروڑ 65 لاکھ سے زائد مریض  صحت یاب ہوگئے ہیں۔ 

صرف امریکا میں کورونا کیسز کی تعداد 3 کروڑ سے بڑھ گئی  ہےجبکہ امریکی اخبار کا دعویٰ ہے کہ امریکا میں کورونا سےر وزانہ تقریباً 1500افراد ہلاک ہورہے ہیں۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق  برطانیہ میں ایک لاکھ 25 ہزاراور بھارت میں ایک لاکھ 58 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جب کہ فرانس میں کورونا مریضوں کی تعداد 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔