LIVE

کراچی، ڈکیتی کے دوران بینک میں کیا ہوتا رہا؟ سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک
March 17, 2021
 

نیو کراچی بلال کالونی میں بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کر لی  ہے۔

 ویڈیو میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے، بینک کے اندر واردات کے دوران 4 میں سے 3ملزمان نے شلوار قمیض جب کہ ایک نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔

 ملزمان نے بینک میں داخل ہوکر عملے کو یرغمال بنایا، ایک خاتون کو میز کے نیچے چھپتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔

 ملزمان بینک میں اسلحہ لہراتے گھومتے رہے ، ایک ملزم نے پیلے رنگ کے تھیلے میں پیسے بھرے اور فرار ہوگئے، بینک کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں ملزمان کو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 پولیس کے کہنا ہے کہ ڈاکو بینک سے تقریباً ساڑھے 10 لاکھ روپے لے کر فرار ہوئے۔

 پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کا تعاقب کیا گیا مگر وہ موٹر سائیکل اور بینک گارڈ سے چھینا گیا اسلحہ چھوڑ کر گلیوں میں فرار ہوگئے۔