Time 17 مارچ ، 2021
پاکستان

کراچی میں سال کی پہلی بینک ڈکیتی، مسلح ڈاکو نجی بینک لوٹ کر فرار

کراچی کے علاقے نیو کراچی میں 4 مسلح ڈاکوؤں نے نجی بینک لوٹ لیا۔

کراچی میں رواں سال کی پہلی بینک ڈکیتی ہوئی ہے اور چار مسلح ڈاکو نیوکراچی کے علاقے میں واقع نجی بینک پہنچے جہاں باہر موجود گارڈ کو ساتھ لیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے بینک کے اندر داخل ہوئے۔

ڈاکوؤں نے بینک کے اندر موجود گارڈ کو زخمی کیا، عملے کو یرغمال بنایا، ایک ڈاکو نے نقدی تھیلے میں ڈالی اور فرار ہوگئے جبکہ ڈاکوؤں نے جاتے ہوئے فائرنگ بھی کی۔ 

ڈاکو بینک سے 10 لاکھ 35 ہزارروپے لوٹ کر فرارہوئے جبکہ پولیس واقعے کے بعد پہنچی اور بتایا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد ملے ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کا تعاقب کیا گیا مگر وہ موٹر سائیکل اور بینک گارڈ سے چھینا گیا اسلحہ چھوڑ کر گلیوں میں فرار ہوگئے۔ 

شہر میں ڈکیتی کی دوسری واردادت ملیر میں ڈاک خانہ اسٹاپ پر ہوئی جہاں چار ڈاکوؤں  نے موبائل نیٹ ورک کمپنی کی فرنچائز کو لوٹ لیا۔ 

ملزمان نے یہاں بھی فرنچائز کے عملے اور کسٹمرز کو یرغمال بناکر ہزاروں روپے کی نقدی لوٹی اور فرار ہوگئے۔

مزید خبریں :