LIVE

کورونا: ایس او پیز کی خلاف ورزی، وینٹی لیٹرز کے مریضوں میں اضافہ

ویب ڈیسک
March 19, 2021
 

ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ کے باوجود ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی نہ بنایا جاسکا۔ 

جیو نیوز کے مطابق کورونا میں پھیلاؤ کی وجہ سے اسلام آباد میں 46 فیصد،  ملتان میں 41، لاہور میں 37 اور بہاولپور میں 27 فیصد وینٹی لیٹر زیر استعمال ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گجرات میں 67 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں جب کہ پشاور میں 51 اور اسلام آباد میں 43 فیصد آکسیجن بیڈز زیر استعمال ہیں۔

 خیال رہے کہ ملک میں آج کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد تک جا پہنچی جب کہ مزید 40 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔