LIVE

شہاب ثاقب زوردار آواز کے ساتھ انگلینڈ کے اوپر سے گزر گیا

ویب ڈیسک
March 21, 2021
 

شہاب ثاقب زور دار  آواز کے ساتھ جنوب مغربی انگلینڈ کے اوپر سے گزر گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شہاب ثاقب ڈیون، سمرسیٹ اور ڈورسیٹ کے اوپر ہی ختم ہو گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ شہاب ثاقب کی آواز کسی دھماکے کی طرح تھی جس کی گونج 20 سیکنڈ تک قائم رہی، آواز سن کر لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ادھر ٹیکسی میں لگے ڈیش کیم نے شہاب ثاقب گزرنے کے منظر کو محفوظ کر لیا۔