LIVE

موبائل چارجنگ کے دوران آگ لگنےسے لڑکی جھلس کر جاں بحق

رانا انصر
March 21, 2021
 

گوجرانوالا میں موبائل چارجنگ کے دوران آگ لگنے سے لڑکی جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  گوجرانوالا کے کوہلووالا میں موبائل چارجنگ کے دوران موبائل میں آگ لگ گئی  اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق کمرے میں گیس بھی لیک ہورہی تھی۔

پولیس کے مطابق گیس لیکج کی وجہ سےموبائل میں لگی آگ مزید بھڑک اٹھی جس سے  لڑکی جھلس کرجاں بحق ہوگئی۔

اہلخانہ نے پولیس کو بیان میں کہا کہ چارجنگ کے دوران لڑکی ہیڈ فون لگائے موبائل پربات کررہی تھی کہ اچانک فون اورچارجنگ کی تارمیں آگ لگ گئی۔

پولیس کے مطابق آگ سے لڑکی کا چہرہ مکمل اورجسم کےکچھ حصے بری طرح جھلس گیا تھا جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طورپر معاملہ حادثہ لگ رہاہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔