LIVE

کراچی میں ڈاکٹروں کی کورونا ویکسین کیلیے رجسٹریشن بند ہوگئی

ویب ڈیسک
March 22, 2021
 

کراچی میں ڈاکٹروں کی کورونا ویکسین کے لیے رجسٹریشن بند کردی گئی ہے۔

 پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نےکہا ہےکہ ہیلپ لائن 1166 پر ڈاکٹروں اور  پیرامیڈیکس کو رجسٹرڈ نہیں کیا جا رہا، نادرا کی جانب سے گزشتہ دو روز سے ڈاکٹروں اور  پیرامیڈیکل اسٹاف کی رجسٹریشن بند ہے۔

ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہےکہ کئی ڈاکٹروں کی شکایات پی ایم اے کو موصول ہو رہی ہیں، پیرامیڈیکل اسٹاف کی بھی رجسٹریشن بند کردی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسین کیوں روک دی گئی ہے؟

 انہوں نے این سی او سی اور حکومت سے معاملے کو فوری درست کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

دوسری جانب ذرائع محکمہ صحت کے مطابق این سی او سی کی پہلی ترجیح معمر افراد کو ویکسین لگانا ہے۔