Time 22 مارچ ، 2021
پاکستان

’کورونا ویکسین شرعی طور پر جائز، روزے میں بھی لگوائی جاسکتی ہے‘

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہےکہ کورونا ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام علماکا اس بات پر اتفاق ہےکہ ہر شخص کورونا ویکسین لگوائے اور کورونا ویکسین لگوانا شرعی طور پر جائز ہے جب کہ فتویٰ کے مطابق روزےکی حالت میں بھی کورونا ویکسین لگوائی جاسکتی ہے۔

انہوں نےکہا کہ کورونا کی احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عمل ہونا چاہیے، شریعت اسلامیہ نےخودکو تکلیف سے بچنے اور دوسروں کو بچانے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے اپیل کی کہ مخیرحضرات کورونا ویکسین خریدکر مستحق افرادکو سہولت فراہم کریں۔

مزید خبریں :