LIVE

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 29 مارچ کو تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک
March 26, 2021
 

سندھ حکومت نے 29 مارچ (15 شعبان) بروز پیر کو شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا— فوٹو:فائل

حکومت سندھ نے صوبے بھر میں 29 مارچ کو تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت نے 29 مارچ (15 شعبان) بروز پیر کو شب برات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ 

29 مارچ کو چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق صوبے کے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔