LIVE

پشاورکے یوٹیلٹی اسٹورز سے آٹا اور چینی غائب ہوگئے

ویب ڈیسک
March 28, 2021
 

رمضان سے پہلے ہی ملک بھر میں مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔

 پھل اور سبزی کی بڑھتی قیمتوں سے شہری پریشان ہیں اور غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

ماہِ رمضان سے قبل سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، عوام کہتے ہیں حکومت کے ریلیف کے دعوے کسی کام نہیں آئے، فیصل آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 110 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب  لاہور کے یوٹیلٹی اسٹورز  پر 215 روپے لیٹر میں فروخت ہونے والا خوردنی تیل 271 کا ہوگیا ہے جب کہ بازارکے مقابلے میں چینی ، دالیں اور آٹے کی کم قیمت پر فروخت جاری ہے۔

 اُدھر  پشاور کے یوٹیلٹی اسٹورز سے آٹا اور چینی غائب  ہے، یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹا اور چینی دستیاب نہیں،پانچ کلو گھی کے ڈبے کی قیمت 1500 روپے ہے۔

لوبیا کی فی کلو قیمت 200 روپے اور دال ماش فی کلو 250 روپے ہے جب کہ سیلہ چاول 139 روپے کلو ، بیسن 160 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔