LIVE

سپریم کورٹ نے سزائے موت کے مجرم کی سزا کو عمر قید میں بدل دیا

ویب ڈیسک
March 30, 2021
 

فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سزائے موت کے مجرم محمد انور کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں جسٹس منظور ملک، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین پر مشتمل تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

عدالت نے قرار دیا کہ انور جرم کے وقت نابالغ تھا اور وہ 2001 کے صدارتی آرڈر کے فائدے کا حقدار ہے ۔

جسٹس پراجیکٹ پاکستان کی سربراہ بیرسٹر سارہ بلال نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انور کو بھائیوں کے ہمراہ 1993 میں گرفتار کیا گیا تھا ، تب اس کی عمر 17 سال تھی  اور وہ  28 سال سے قید ہے، اسے 3 بار ہارٹ اٹیک ہوا جب کہ  وہ جزوی طورپر مفلوج ہوچکا ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ دیتے ہوئے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔