LIVE

جس اداکارہ کے ہاتھ پر تھوکا وہ نمبر ون بن گئی: عامر خان کا دعویٰ

ویب ڈیسک
March 30, 2021
 

فائل فوٹو

بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جس اداکارہ کے ہاتھ پر تھوک دیں وہ نمبر ون بن جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کرچکے ہیں کہ وہ جس اداکارہ کے بھی ہاتھ پر تھوکتے ہیں وہ نمبر ون بن جاتی ہے۔

اس گفتگو میں شامل بھارتی اداکارہ پوجا بیدی نے عامر خان کے اس انکشاف پر یقین کیا اور کہا کہ وہ بھی اپنی بیٹی عالیہ سے کہیں گی کہ وہ عامر خان سے ملیں۔

تاہم اس حوالے سے بالی وڈ پروڈیوسر و ڈائریکٹر فرح خان ماضی میں فلم فیسٹیول کے دوران دیئے گئے انٹرویو میں بتاچکی ہیں کہ عامرخان ہاتھ پڑھنے کے بہانے اداکارہ سے اپنا ہاتھ آگے بڑھانے کو کہتے ہیں اور پھر اس پر تھوک دیتے ہیں ۔

فرخ خان کا کہنا تھا کہ عامر خان یہ کام سب کے ساتھ کیا کرتے تھے اور اب بھی کرتے ہیں۔