LIVE

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک
March 30, 2021
 

فائل فوٹو

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرقرض کی منظوری دےدی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیے کے مطابق  پاکستان کے لیے منظور کی گئی رقم سے 300 میگاواٹ پن بجلی بنانےکامنصوبہ مکمل کیاجائےگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پن بجلی بنانےکا منصوبہ کلین توانائی پیدا کرنےکا ہے، منصوبے کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی سکیورٹی میں اضافہ ہوگا جب کہ یہ منصوبہ بالاکوٹ کے قریب دریائے کنہارپرتعمیرہوگا۔