LIVE

احمد علی بٹ نے 25 کلو وزن کیسے کم کیا؟

ویب ڈیسک
March 30, 2021
 

فوٹو فائل

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ کچھ عرصہ قبل اپنے وزن میں غیر معمولی کمی کے ذریعے مداحوں کو حیران کرچکے ہیں۔

تاہم اس غیر معمولی تبدیلی سے متعلق احمد علی بٹ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا۔

 دوران شو میزبان نے احمد علی بٹ سے سوال کیا کہ انہوں نے بلآخر اتنا وزن کیسے کم کیا؟

احمد علی بٹ نے بتایا کہ کورونا وبا اگرچہ مجھے بھی دوسروں کی طرح اپنا شکار بنا چکی ہے لیکن کورونا آئسولیشن میرے وزن کم کرنے کے تجربے کے لیے بہترین ثابت ہوئی۔

اداکار کے مطابق انہوں نے ایک سے دو کلو وزن کم کرنے کا سوچا تھا اس دوران سب سے پہلے انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ شروع کی، پھر اہلیہ نے روزے رکھنے کا مشورہ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے روزوں کے بعد بھی فاسٹنگ کو باقاعدگی سے جاری رکھا اور یہی چیز وزن میں کمی کے لیے خاصی مددگار ثابت ہوئی، مجھے وزن کم کرنے میں 6 سے 7 ماہ لگے اور جب میں مداحوں کے سامنے آیا تب میں 15 کلو وزن کم کرچکاتھا، اب تک میں 25 کلو وزن کم کرچکا ہوں۔