LIVE

رمضان سے پہلے مہنگائی: یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور تیل مہنگا کردیا گیا

ویب ڈیسک
April 02, 2021
 

فائل فوٹو

حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کردیا۔

جیونیوز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل کی قیمت میں 6 سے 9 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے اور گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جب کہ  قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہےکہ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی 7 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور مارچ میں مہنگائی بڑھ کر 9.05 فیصد تک جا پہنچی۔