LIVE

نانی میرا ہاتھ روزانہ پڑھتی ہیں اور ایک ہی بات کہتی ہیں:ماہرہ

ویب ڈیسک
April 03, 2021
 

فائل فوٹو

پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی نانی ان کا ہاتھ تقریباًروزانہ پڑھتی ہیں اور ہر بار ایک ہی بات کہتی ہیں۔

انسٹاگرام پر ماہرہ خان کی جانب سے گزشتہ روز اپنی نانی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ درج کی گئی۔

تصویر میں ماہرہ خان کی نانی کو ان کا ہاتھ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہرہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بزرگ رحمت ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایاکہ میری نانی میرا ہاتھ تقریباً روزانہ پڑھتی ہیں اور ایک ہی بات روزانہ کہتی ہیں کہ’ دل تو اچھا ہے ‘۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ان کی نانی اس بات سے باہر نہیں آسکتیں۔

ماہرہ خان کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے اب تک لاکھوں بار پسند کیا جاچکا ہے۔