LIVE

واٹس ایپ کس نئے اور دلچسپ فیچر پر کام کررہا ہے؟

ویب ڈیسک
April 03, 2021
 

فوٹو فائل

واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے صارفین کو ایپ میں رنگ تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ صارفین اس فیچر کے ذریعے چیٹ باکس کے رنگ تبدیل کرسکیں گے اور چیٹ کی اسکرین پر گہرے سبز رنگ کے شیڈ کا انتخاب کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اس فیچر کو متعارف کرانے کے حوالے سے فی الحال کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ ان دنوں مختلف نئے اور دلچسپ فیچر پر کام کررہی ہے، اس سے قبل واٹس ایپ کی جانب سے یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے صارفین وائس میسجز کی پلے بیک اسپیڈ کو تبدیل کرسکیں گے۔