LIVE

کورونا سے صحتیاب افراد کیلئے ویکسین کی ایک ہی ڈوز کافی ہے، سائنسدانوں کا دعویٰ

ویب ڈیسک
April 04, 2021
 

امریکا میں سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا سے صحتیاب افراد کے لیے فائزر اور موڈرنا ویکسین کی ایک  ہی ڈوز کافی ہے۔

امریکا کے مہرے میڈیکل کالج کےسربراہ اور  فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ایڈوائزری کمیٹی میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر جیمز ہلڈریتھ کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق کے مطابق  وہ لوگ جوپہلے ہی کورونا سےصحتیاب ہو چکےہیں ان کے لیے فائزر اور موڈرنا ویکسین کی ایک ہی ڈوز کافی ہے۔

ڈاکٹر جیمز ہلڈریتھ کے مطابق یہ ایک ڈوز  بھی ایسے افراد میں آئندہ کے لیے بہتر قوت مدافعت پیدا کر دیتی ہے اس لیے انہیں دوسری ڈوز دینا ویکسین کو ضائع کرنےکے برابر ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کیونکہ کروڑوں افراد کورونا سے ازخود صحتیاب ہو چکے لہٰذا انہیں 2 ڈوز لگوانے سے بہتر ہے کہ ویکسین انہیں دی جائےجو اس کے زیادہ مستحق ہیں۔