03 اپریل ، 2021
لاہور کی یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں تیار کی جارہی کورونا ویکسین کو جانوروں پر ٹرائل کی اجازت مل گئی۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ماہرین6 ماہ سےکورونا ویکسین کی تیاری میں لگے ہوئے ہیں، ٹرائل کے لیے حکومت کی اجازت کے منتظر تھےجواب مل گئی ہے۔
انتظامیہ کاکہنا ہےکہ پنجاب حکومت نے یونیورسٹی کو جانوروں پر ٹرائل کی اجازت دی ہے، جانوروں پرٹرائل کی کامیابی کےبعدکلینیکل ٹرائل کیاجائےگا۔
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزکے مطابق کوروناویکسین یونیورسٹی کی مائیکروبیالوجی لیب میں تیارکی جارہی ہے۔