LIVE

اردن: بادشاہ پر تنقید کیخلاف سخت ایکشن، شہزادہ حمزہ بھی محل میں نظربند

ویب ڈیسک
April 04, 2021
 

اردن کے بادشاہ عبداللہ پر تنقید کرنے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔

 تنقید کرنے پر  بادشاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی شہزادہ حمزہ بن حسین  کو بھی محل میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔

اردن کے سابق ولی عہد نے  اپنے سوتیلے بھائی اور ملک کے بادشاہ پر کرپشن، نااہلی اور لوگوں کو ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

حکومت کی جانب سے شہزادہ حمزہ بن حسین کو گرفتارکرنے کی تردید کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کریک ڈاؤن شہزادہ حمزہ بن حسین کی جانب سے قبائل سے ملاقات کے بعد شروع کیاگیا، سابق وزیر مالیات بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں۔