LIVE

کربلا میں پہلی پاکستانی دفاعی صنعتی نمائش کا اہتمام

ویب ڈیسک
April 06, 2021
 

عراق کے شہر کربلا میں پہلی پاکستانی دفاعی صنعتی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔

پاکستانی وزارت دفاعی پیداوار اور ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے اشتراک سے ہونے والی 2 روزہ نمائش کا مقصد دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

گورنر کربلا اور وزارت دفاع کے سیکرٹری جنرل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ عراقی حکام نے پاکستانی مصنوعات کے معیارکو سراہا۔