LIVE

یہ کس بھارتی اداکار کی پوتی ہیں؟

ویب ڈیسک
April 07, 2021
 

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بالی وڈ اسٹارز ہمیشہ ہی سرخیوں میں رہتے ہیں لیکن ان کے اسٹار بچے بھی کم نہیں ہیں۔ سارہ علی، جھانوی کپور ، اننیا پانڈے ، شانیا کپور اور سہانا خان جیسے اسٹارز کڈز ہمیشہ خبروں میں رہتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں۔

لیکن کچھ اسٹار کڈز ایسے بھی ہیں جو بالی وڈ اور گلیمر کی دنیا سے دور ہیں۔ ان میں سپر اسٹار ششی کپور کی پوتی عالیہ کپوربھی شامل ہیں جن کی خوبصورتی کے تو خوب چرچے ہیں مگر وہ فلم نگری سے بہت دور ہیں۔

عالیہ کپور اداکار ششی کپور کے بیٹے اور مشہور فوٹو گرافر کرن کپور کی بیٹی ہیں۔

فوٹو فائل

کرن نے کینیڈا کی ایک خاتون لورنا سے شادی کی جو بعد میں ہندوستان میں لورنا کپور کے نام سے مشہور ہوئیں  اس جوڑے کے دو بچے ، عالیہ کپور اور زچ کپور تھے۔

عالیہ سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں اور وہ اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر لوگوں کا خیال ہے کہ وہ خوبصورتی میں کرینہ اور کرشمہ سے مقابلہ کرتی ہیں۔

واضح رہے کہ عالیہ کے والد کرن کپور بھی فلمی دنیا سے الگ تھلگ تھے۔ انہوں نے گلیمر ورلڈ کو چھوڑ کر لندن میں سکونت اختیار کی جہاں عالیہ بھی ان کے ساتھ رہتی ہیں۔

لندن میں رہائش کے باوجود وہ بھارت میں کپور اور پٹودی خاندان کے کافی قریب ہیں۔ سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور کی پیدائش کے وقت عالیہ بھی پٹودی ہاؤس پہنچی تھیں۔