LIVE

سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کی ہالی وڈ میں انٹری

ویب ڈیسک
April 08, 2021
 

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

گزشتہ برس سینئر اداکار منظر صہبائی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی وڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

گزشتہ روز انسٹاگرام پر اداکار منظر صہبائی نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق اطلاع دی اور مداحوں پر بھی ویکسین لگوانے کے لیے زور دیا۔

منظر صہبائی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے روبینہ جاوید نامی صارف کی جانب سے پوچھا گیا کہ ثمینہ جی کہاں ہیں؟

روبینہ جاوید کے سوال پر منظر صہبائی نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ثمینہ ہالی وڈ سیریل کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں ہیں اور 6 مئی کو واپس آئیں گی۔

اسکرین گریب

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار جوڑی گزشتہ برس 4 اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔

مشہور و معروف اسٹیج پرفامر، ٹی وی ادکارہ، پروڈیوسر اور ڈائریکٹر ثمینہ احمد پاکستان کے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کر چکی ہیں، ثمینہ احمد کے فن کے اعتراف میں حکومت پاکستان انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی بھی عطا کر چکی ہے۔