LIVE

کراچی میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر درجنوں دکانیں سِیل

افضل ندیم ڈوگر
April 08, 2021
 

کراچی میں کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر درجنوں دکانیں سیل کردی گئیں۔

کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرکراچی کے علاقے صدر میں  انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی ۔

خاتون اسسٹنٹ کمشنر نے رات 8 بجے کے بعد کھلی درجنوں دکانوں کو سیل کردیا۔

خیال رہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر حکومت سندھ نے تمام کاروباری مراکز رات 8 بجے بند کرنےکا حکم دے رکھا ہے۔