LIVE

کے پی حکومت کا گورنرہاؤس کیلیے 3 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنےکا فیصلہ

نادیہ صبوحی
April 08, 2021
 

فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت نے گورنرہاؤس کے لیےکروڑوں روپے کی تین بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے سمری گورنر سیکرٹریٹ سے وزیراعلیٰ کو بھیج دی گئی ہے۔

 گورنرہاؤس کے لیے 11کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی تین نئی بی ایم ڈبلیو گاڑیاں خریدنے کی سمری وزیر اعلیٰ کو بھیجی گئی ہے، یہ  گاڑیاں گورنر اور وی آئی پیز کے استعمال کے لیے ہوں گی۔

 دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے منشور کے مطابق بجٹ کو مدنظر رکھ کر سمری منظور نہیں کی گئی ہے ۔