LIVE

ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے اچھی خبر

ویب ڈیسک
April 09, 2021
 

فوٹو فائل

فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بڑی خوش خبری کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین ڈیسک ٹاپ پر آڈیو ویڈیو کال کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی کہ اب تمام صارفین کے لیے ڈیسک ٹاپ پر بھی واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کال دستیاب ہے۔

صارفین کو واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن سے متعلق نئے فیچر سے آگاہ کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے تصدیق کی تھی کہ واٹس ایپ کی جانب سے جلد ہی ڈیسک ٹاپ ورژن پر وائس اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کروایا جائے گا۔