Time 05 مارچ ، 2021
سائنس و ٹیکنالوجی

ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کال کیسے کی جائے؟

فائل:فوٹو

مقبول میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے گزشتہ روز اپنے صارفین کے لیے براؤزر اور ڈیسک ٹاپ پر آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر متعارف کروایا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیچر کی سہولت ابھی انفرادی صارفین کے لیے ونڈو PCs اور Mac-Os پاورڈ ڈیوائسز کے لیے دستیاب ہے جس کا مطلب یہ ہے صارفین ڈیسک ٹاپ پر فی الحال گروپ وائس اور ویڈیو کالز نہیں کر پائیں گے۔

تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں گروپ وائس اور ویڈیو کالز کے فیچر کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کی سہولیات حاصل کرنے کے لیے صارفین کو ونڈو 1064 بٹ ورژن 1903، ایپل ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ کی سہولیات حاصل کرنا ہو گی۔

فائل:فوٹو

 اس کے علاوہ وائس کال کے لیے آپ کے پاس آڈیو آؤٹ پٹ ڈیوائس اور مائیکرو فون جب کہ ویڈیو کال کے لیے آپ کو کیمرہ، کمپیوٹر اور فون پر ایک فعال انٹرنیٹ کنیکشن کی ضرورت ہوگی۔

فیچر کا استعمال کیسے ممکن ہے؟

1: جس نمبر پر آپ آڈیو کال کرنا چاہتے ہیں اس نمبر پر انفرادی چیٹ کھولیں۔

2: وائس کال آئیکون پر کلک کریں

ڈیسک ٹاپ پر وائس کال ریسیو کیسے کی جائے؟

1: کال ریسیو کرنے کے لیے Accept کال پر کلک کریں۔

2: اگر آپ کال نہیں اٹھانا چاہتے تو  decline cal پر کلک کریں

ڈیسک ٹاپ پر آڈیو سے ویڈیو کال پر کیسے سوئچ کریں؟

1: دوران کال کیمرہ اوپر اٹھائیں

2:کیمرہ آئیکون پر کلک کریں

3: اگر آپ کا کانٹیکٹ سوئچ قبول کرتا ہے تو آڈیو کال ویڈیو کال میں تبدیل ہو جائے گی۔

مزید خبریں :