LIVE

لاہور: کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، سرکاری اسپتالوں کے آئی سی یو بھر گئے

ویب ڈیسک
April 11, 2021
 

لاہور میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور شہر کے سرکاری اسپتالوں کے آئی سی یو بھر گئے ہیں۔

لاہور کے دو بڑے اسپتالوں میو اسپتال اور سروسز اسپتال میں کورونا کے مزید مریضوں کے لیے جگہ بھی دستیاب نہیں ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سروسز اسپتال کا 32 بستروں والا آئی سی یو مکمل طور پر بھر چکا ہے اور مزید مریضوں کو داخل نہیں کیا جا سکتا۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق میو اسپتال میں بھی کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے تاہم جناح، جنرل اور گنگا رام اسپتالوں کے آئی سی یو میں ابھی گنجائش ہے۔