LIVE

شاپنگ سے بار بار کورونا لے آتی ہو، شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی

ویب ڈیسک
April 11, 2021
 

فوٹو فائل

بار بار شاپنگ کے لیے جاتی ہو اور کورونا ساتھ لے آتی ہو ،  اردن سے تعلق رکھنے والے ایک شہری  نے چند ماہ میں بیوی کو تیسری مرتبہ کورونا ہونے کے بعد طلاق دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شوہر کا کہنا ہے کہ  شادی کے 15 سال بعد طلاق کا فیصلہ بیوی کے لیےایک سزا کے طور پر کیا جو  اپنی لاپرواہی کے باعث چند ماہ کے دوران  3 بار کورونا میں مبتلا ہوگئی۔

فوٹو فائل

 شہری نے اہلیہ کو طلاق دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اُس کی بیوی بار بار دوستوں کے ہمراہ شاپنگ کے لیے جاتی اور کورونا میں مبتلا ہو جاتی تھی، اس نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر بیوی کو طلاق دی۔

شوہر کا کہنا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے وہ اپنی بیوی کو کبھی معاف نہیں کرے گا کیونکہ وہ بیوی کی لاپرواہی کی وجہ سے مرنا نہیں چاہتا۔