LIVE

لاہور: سڑکیں بند ہونے سے سرکاری اسپتالوں کو آکسیجن کی سپلائی میں دشواری کا سامنا

ویب ڈیسک
April 12, 2021
 

لاہور کے مختلف علاقوں میں ایک مذہبی تنظیم کے احتجاج کے باعث سڑکیں اور راستے بند ہونے سے سرکاری اسپتالوں کو آکسیجن سلنڈروں کی سپلائی میں دشواری کا سامنا  ہے۔

 سیکرٹری صحت پنجاب نبیل اعوان کے مطابق شہر کی مختلف سڑکیں اور راستے بند ہونے سے سرکاری اسپتالوں کو آکسیجن سلنڈروں کی سپلائی میں مشکل آرہی ہے۔

 نبیل اعوان نے مظاہرین سے اپیل کی ہےکہ آکسیجن سلنڈروں کے ٹرکوں کو راستہ دیں تا کہ مریضوں کی جانیں بچائی جاسکیں، آکسیجن سلنڈروں کے بروقت نہ پہنچنے سے مریضوں کی جانوں کو خطرات ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے اپیل کی ہےکہ شہری سڑکیں اور راستے کھلا رکھنے میں بھرپور تعاون کریں۔