LIVE

شیخ رشید نے شادی میری وجہ سے نہیں کی: حریم کا دعویٰ

رابعہ شیخ
April 13, 2021
 

فوٹوفائل

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اب تک شادی ان کی وجہ سے نہیں کی کیونکہ ان کی پہلی ترجیح انہیں تحفظ دینا ہے  ۔

جیو نیوز ویب سے گفتگو  کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر شیخ رشید نے ان سے ایک بار نہیں کئی بار یہ بات کی انہوں نے شادی ان کی وجہ سے نہیں کی۔ 

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے انہیں کہا کہ اب چونکہ آپ مل چکی ہیں تو آپ کو تحفظ دینا ضروری ہے۔

فوٹوفائل

حریم شاہ نے مزید بتایا کہ شیخ رشید نے ان سے کہا آپ چونکہ پورے پاکستان پر بھاری ہیں اس لیے آپ کا تحفظ میری ترجیحات میں شامل ہے۔

شیخ رشید کے بیان سے متعلق حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں شیخ رشید سے شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

حریم شاہ کا اپنی شادی سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مجھے مردوں سے نفرت ہے لہٰذا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا ٹاک کے دوران بھی حریم شاہ شیخ رشید کو بھائیوں جیسا قرار دے چکی ہیں۔