LIVE

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے اینڈرائیڈ صارفین کو خبردار کردیا

ویب ڈیسک
April 14, 2021
 

چیک پوائنٹ ریسرچ

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام اینڈرائیڈ صارفین کو فکس آن لائن نامی نیٹ فلکس کی جعلی ایپ کے ذریعے نقصان دہ سافٹ وئیر کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فکس آن لائن نامی نیٹ فلکس کی جعلی ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کی جائے ، یہ آپ کی ڈیوائس کو ایک نقصان دہ فائل میں منتقل کردیتی ہے۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کبھی بھی کوئی بے اعتماد ایپ یا اے پی کے استعمال نہ کریں، چوکنا رہیں اور محفوظ رہیں۔

نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے ٹوئٹ میں نیشنل بریچ اورسائبر اٹیک کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔

ٹوئٹ میں شیئر کی گئی تصویر میں نقصان دہ کمپیوٹر سافٹ وئیر سے متعلق وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زیر نظر نقصان دہ سافٹ وئیر گوگل پلے اسٹور میں موجود سافٹ وئیر ہے جو خودکار (automatically) طریقہ کار کے تحت صارف کے واٹس ایپ پر آنے والے میسجز کا جواب دیتا ہے، یہ نقصان دہ فائل سینڈ کرتا ہے جو فون کو متاثر کرتی ہے۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین فکس آن لائن ایپ کو ڈاؤن لاؤڈ نہ کریں اور اگر کرچکے ہیں تو ڈیلیٹ کردیں۔