LIVE

اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش

ویب ڈیسک
April 18, 2021
 

اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک اور  تیز ہوا کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق  اسلام آباد کے علاوہ سوات،لوئر دیر،باجوڑ ، مالاکنڈ سمیت دیگر کئی علاقوں میں بھی بارش ہو ئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہو  سکتی ہے  جبکہ چند مقامات پر ژا لہ باری کا بھی امکان ہے۔