LIVE

کیا اداکارہ سارہ خان امید سے ہیں؟

ویب ڈیسک
April 18, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

شوبز  انڈسٹری سے منسلک اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی جوڑی منفرد اظہار محبت کے سبب مداحوں میں خاصی مقبول ہے۔

تاہم اب شادی کے کچھ عرصے بعد ہی سارہ خان کے امید سے ہونے کی خبریں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور  یہ خبریں اس وقت وائرل ہوئیں جب فلک شبیر کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پیغام شیئر کیا گیا جسے دیکھ کر مداحوں میں یہ تاثر  پیدا ہوا کہ اداکارہ سارہ خان حاملہ ہیں۔

اسکرین گریب

گزشتہ روز فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری پر  ایک تصویری  خاکہ شیئر کیا جس کے کیپشن درج تھا کہ یہ رشتے کی خوبصورتی ہے۔

گلوکار کی انسٹاگرام اسٹوری شیئر ہوتے ہی  تیزی سے وائرل ہو گئی جس کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد میں یہ تاثر  پایا جا رہا ہے کہ فلک شبیر کی انسٹا اسٹوری ان کی اہلیہ سارہ خان کے امید سے ہونے کی خبر کا ایک اشارہ ہے۔

تاہم اب تک مقبول جوڑی کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔