LIVE

چین سے کورونا ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں جلد پاکستان پہنچنے کا امکان

ویب ڈیسک
April 18, 2021
 

چین سے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی مزید 20 لاکھ خوراکیں 21 سے 23 اپریل کے درمیان پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستان پہنچنے والی خوراکوں میں سائنو ویک ویکسین کی پہلی کھیپ بھی شامل ہے۔

پندرہ لاکھ ویکسین پاکستان نے خریدی ہیں جبکہ 5 لاکھ خوراکیں چین نے بطور تحفہ دی ہیں۔

مئی کے آغاز میں کین سائنو بائیو ویکسین کی کھیپ بھی پاکستان پہنچے گی۔