LIVE

دی راک نے 2کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی مالیت کا عالیشان گھر خرید لیا

ویب ڈیسک
April 19, 2021
 

فوٹو: انٹرنیٹ

ہالی ووڈ اداکار اور سابق ریسلر ڈوین جانسن 'دی راک' نے 18 ہزار اسکوائر فٹ پر مشتمل 2کروڑ 70 لاکھ ڈالر  سے زائد کا عالیشان گھر خرید لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دی راک نے یہ عالیشان حویلی مزاحیہ اداکار پال ریسر سے خریدی ہے جو کہ لاس اینجلس کے انتہائی مہنگے علاقے بیورلے پارک میں واقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس عالیشان رہائش گاہ کو 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا جس میں ایک انتہائی خوبصورت مہمان خانہ بھی شامل ہے، مہمان خان ڈھائی ہزار اسکوئر فٹ پر مشتمل ہے۔

گھر میں میوزک اسٹوڈیو سمیت شاندار جم اور سوئمنگ پول بھی موجود ہے جب کہ لکڑی کا خوب صورت کام بھی کیا گیا ہے۔

صرف یہی نہیں د ی راک کے اہلخانہ کو گھر میں ہی ایک فل ٹینس کورٹ، بیس بال ڈائمنڈ اور سنیما کی سہولت میسر ہوگی۔

یہ گھر زیتون کے درختوں سے گھرا ہوا ہے جو کہ اندر سے جتنا شاندار ہے باہر سے بھی اتنا ہی خوبصورت نظر آتا ہے۔