LIVE

اداکار و گلوکار جنید خان کی پہلی تنخواہ اور پہلا کرش؟

ویب ڈیسک
April 20, 2021
 

فوٹوفائل

پاکستان کے معروف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار وگلوکار جنید خان حال ہی میں ایک ویب شو میں جلوہ گر ہوئے اور دوران شو مداحوں کو اپنی پہلی تنخواہ ،پہلی ملازمت  اور پہلے آڈیشن سے متعلق بتایا ۔

جنید خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے پہلی ملازمت کال سینٹر میں کی تھی اور پہلی تنخواہ 15000 ملی تھی ۔

جنید خان نے مزید بتایا کہ انھوں نے پہلا آڈیشن میوزک کا ہی دیا تھا۔

اپنے کرش کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جنید خان نے بتایا کہ ان کا پہلا کرش نرسری کی ٹیچر تھی جو کہ انھیں نہیں پڑھاتی تھیں۔

خیال رہے کہ جنید خان اب تک متعدد ڈراموں میں مرکزی کردار اداکرچکے ہیں اور اداکار کا شمار پاکستان کے نامور اور کامیاب اداکاروں میں کیا جاتاہے۔