LIVE

بھارت سے ہانگ کانگ کی پرواز کے47 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

افضل ندیم ڈوگر,ویب ڈیسک
April 20, 2021
 

ہانگ کانگ نے بھارت کے ساتھ ساتھ پاکستان اور فلپائن سے بھی تمام کمرشل پروازوں کی آمد پر دو ہفتوں کی پابندی عائد کردی۔

نئی دہلی سے ہانگ کانگ پہنچنے والی بھارت کی نجی ائیرلائن کی پرواز کے 47 مسافروں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نکلنے پر ہانگ کانگ نے بھارت سے تمام کمرشل پروازوں کی آمد پر دو ہفتوں کی پابندی عائد کردی ہے۔

ہانگ کانگ نے پابندی کی اس فہرست میں پاکستان کو بھی شامل کردیا ہے۔ 

حکام کے مطابق کورونا مثبت کے تمام مسافر بھارتی وستارا ائیرلائن کے ذریعہ ہانگ کانگ پہنچے تھے۔ 

حکام کے مطابق وستارا ائیر کی ہانگ کانگ پہنچنے والی پرواز میں 188 مسافر سوار تھے، تمام مسافروں کے ائیرپورٹ پر ٹیسٹ لئے گئے۔ جن میں 47 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت نکلے۔ 

ہانگ کانگ حکام نے بھارت، پاکستان اور فلپائن کی تمام پروازوں پر پیر سے دو ہفتوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔