LIVE

ڈی سی ژوب کی گاڑی کو حادثہ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ویب ڈیسک
April 20, 2021
 

کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر بادینزئی کے مقام پر ڈپٹی کمشنر ژوب شہک بلوچ کی گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہوا— فوٹو : سوشل میڈیا

بلوچستان کے علاقے ژوب کےقریب ڈپٹی کمشنر ژوب کی گاڑی اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ ڈی سی ژوب شہک بلوچ 2 ساتھیوں سمیت زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر کو علاج کیلئے ژوب سے کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔ لیویز حکام کے مطابق کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر بادینزئی کے مقام پر ڈپٹی کمشنر ژوب شہک بلوچ کی گاڑی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔

تصادم کے نیتجے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ گاڑی الٹنے سے ڈپٹی کمشنر شہک بلوچ، ان کا گن مین اور ڈرائیور زخمی ہوئے، ڈپٹی کمشنر اور ان کے عملے کو ژوب میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔