LIVE

پی پی اور اے این پی کے بغیر پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس 26 اپریل کو طلب

وقار ستی
April 22, 2021
 

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس 26 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم اجلاس  پیر کی شام اپنی رہائش گاہ میں طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں میں ملکی سیاسی صورت حال اور حکومت مخالف احتجاجی تحریک پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کو دعوت نہیں دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغیر حکومت مخالف تحریک پر مشاورت ہوگی اور عید الفطر کے بعد لانگ مارچ کےحوالے سے بھی غور ہوگا۔