LIVE

گرمی سے بچنے کیلئے گدھے کے ذریعے پنکھا چلانے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
April 23, 2021
 

گرمی کو دور بھگانے کے لیے دنیا بھر میں نت نئے طریقوں پر عمل ہوتا ہے لیکن بھارتیوں نے گدھے سے گرمی کا منفرد توڑ نکال کر  سب کو حیران کردیا۔

ٹوئٹر پر بھارتی گاؤں کے باسیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چارپائی پر بیٹھے کچھ افراد گرمی کو شکست دینے کے لیے گدھے سے چلنے والا دستی پنکھا استعمال کررہے ہیں۔

54 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ ویران علاقے میں چارپائی پر کچھ افراد بیٹھے ہیں، ایک لمبے ڈنڈے پر دو چادریں لٹکی ہوئی ہیں اور ڈنڈے سے ہی گدھے کو بھی باندھا گیا ہے، جب گدھا ڈنڈے کے گرد گھومتا ہے تو چادریں چارپائی پر بیٹھے افراد کو ہوا دیتی ہیں۔

ٹوئٹر پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتیوں کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے۔

ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جانور پر تشدد تخلیق کی قیمت۔

سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ کسی بے زبان جانور کا استعمال نہیں کرنا چاہیے آپ تجربہ کیجیے لیکن کسی انسان اور جانور کا استعمال نہ کیجیے۔

ایک اور صارف نے لکھا اپنے فائدے کے لیے کسی جانور کے ساتھ ایسا نہیں کرسکتے۔