LIVE

کورونا کا پھیلاؤ، آسٹریلوی کرکٹرز کا آئی پی ایل چھوڑنے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک
April 26, 2021
 

بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے آئی پی ایل چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔

آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن انڈین پریمیئر لیگ سے الگ ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی کرکٹرز  ذاتی وجوہات کا بتا کر آئی پی ایل چھوڑ کر واپس وطن جا رہے ہیں۔

آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائی پہلے ہی لیگ چھوڑنے کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون بھی کووڈ کی وجہ سے لیگ سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود آئی پی لیگ کو جاری رکھنے پر منتظمین کو شدید تنقید کا سامنا ہے جس کے باعث لیگ ملتوی ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔