LIVE

کورونا: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اسپتالوں پر شدید دباؤ

ویب ڈیسک
April 27, 2021
 

پاکستان میں کورونا وبا کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا کے اسپتالوں پر شدید دباؤ ہے۔

جیو نیوز کےمطابق  پنجاب اور کے پی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ہرگزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ تشویشناک مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

پنجاب میں گوجرانوالہ میں 81 فیصد اور لاہور میں 69 فیصد مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں 78 فیصد اور وائرس سے بری طرح متاثر ضلع مردان میں 73 فیصد مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

واضح رہےکہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 142 اموات ہوئی ہیں۔