LIVE

پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافےکا رجحان برقرار

ویب ڈیسک
April 27, 2021
 

فوٹو: فائل

آج بھی ملکی مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ۔

 انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہوا اورکاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 154.49 روپے ہے۔

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 155 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

خیال رہےکہ دو روز میں انٹربینک میں ڈالر62 پیسے مہنگا ہوا ہے۔