LIVE

وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،کورونا اور پولیو کے خاتمے پرگفتگو

ویب ڈیسک
April 28, 2021
 

وزیراعظم عمران خان اور مائیکرو سافٹ کے بانی  بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کورونا کی صورت حال ،پولیو کے خاتمے کی مہم اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران صحت اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی،وزیراعظم نے بل گیٹس کو اپنے 10 بلین ٹری سونامی اقدام سے آگاہ کیا،بل گیٹس نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دنیا کو کو موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  پولیو کا خاتمہ حکومت کی اہم ترجیح ہے،کورونا کے باوجود ملک میں پولیو کے خاتمے کی بھرپور مہم جاری ہے۔