لندن کے ہوٹل میں قرنطینہ کے دوران پریشان پاکستانیوں کی مشکل جیونیوز نے حل کرادی ۔
برطانیہ پہنچنے والے مسافر ناقص غذا دیے جانے اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث پریشان تھے۔
خبر نشر ہونے کے بعد برطانوی حکام حرکت میں آئے،، ہوٹل جاکر حالات معلوم کیے۔
پاکستانی نژاد عاصم بلال کا کہناہےکہ جو چیزیں پہلے طلب کرنے پر بھی نہیں ملتی تھیں اب ان کا کمرے میں ڈھیر لگادیا گیا ہے۔