LIVE

عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
April 29, 2021
 

کراچی: اسٹیٹ بینک نے عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہیں کیے جائیں گے۔

اسٹیٹ بینک کا کہناہےکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عید پر عوام کے لیے نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔