LIVE

جرمنی میں کلینک پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے

ویب ڈیسک
April 29, 2021
 

جرمنی کے شہر  پوٹسڈام میں کلینک پر حملے میں 4 افراد ہلاک اور  ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

جرمن پولیس کے مطابق شہر کے ایک کلینک میں ان چار افراد کی موت ابتدائی چھان بین کے مطابق تشدد کی وجہ سے ہوئی ہے اور ایک اور شخص شدید زخمی بھی ہوا ہے۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں  اس جرم کا مشتبہ مرتکب اسی کلینک کے عملے کا ایک 51 سالہ رکن بتایا گیا ہے، جسے گرفتارکرلیا گیا ہے،حملے کی محرکات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔