LIVE

علی انصاری کے بعد کیا مشال خان نے قاسم خان سے منگنی کرلی؟

ویب ڈیسک
May 03, 2021
 

فوٹوبشکریہ انسٹاگرام

حال ہی میں اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی رسم کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ مشال خان نے بھی پاکستانی اداکار قاسم خان سے تعلق کا اشارہ دے دیا۔

ماضی میں اداکارہ مشال خان اور علی انصاری کے درمیان خاصی گہری دوستی رہ چکی ہے تاہم جوڑا گزشتہ برس علیحدہ ہوگیا تھا، مشال سے بریک اپ کے بعد علی انصاری اور اداکارہ صبور علی کی بات پکی کی رسم طے پائی۔

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

اب مشال خان کی جانب سے  انسٹاگرام پر کچھ تصاویر   شیئر کی گئی ہیں جن میں مشال خان کی تیسری انگلی میں خوبصورت انگوٹھی کو بھی جگمگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر کے بعد یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اداکارہ مشال خان اور اداکار قاسم خان تعلق میں ہیں اور انہوں نے منگنی کرلی ہے تاہم اس حوالے سے اب تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

لیکن دوسری جانب قاسم خان نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام درج کیا۔

اداکار نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کیا آپ سیارہ زمین پر فرشتوں کے ہونے پر یقین رکھتے ہیں کیوں کہ میں مشال سے ملا۔