LIVE

مسجد الحرام میں پہلی بار خواتین رضاکار تعینات

ویب ڈیسک
May 04, 2021
 

سعودی حکومت نے پہلی بار مسجد الحرام میں خواتین رضاکاروں کو تعینات کردیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام کے بعد مسجد نبویؐ کی حفاظت کے لیے بھی درجنوں کی تعداد میں خواتین سکیورٹی افسران تعینات کردی گئیں۔

113 خواتین افسران پر مشتمل خصوصی دستہ 6 ماہ قبل تیار کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ پہلی بار مسجد الحرام میں خواتین رضاکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔